1. دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن

آئزل نام رکھنے کا حکم

سوال

آئزل (Ayzal)  نام کا معنی کیا ہے؟

جواب

تتبع اور تلاش کے بعد بھی لفظ "آئزل" کسی بھی لغت (عربی، فارسی، اردو، انگلش) میں نہیں ملا، اگر سوال سے مقصود بچی کا نام آئزل رکھنا ہے تو مذکورہ تلفظ کے اعتبار سے یہ نام مجہول المعنی ہونے کی وجہ سے رکھنا درست نہیں ہے، بچی کے ناموں  کے لیے بہتر یہ ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک خواتین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے، یا اچھا بامعنی عربی نام رکھا جائے، جس کے لئے ہمارے ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں " اسلامی نام" کے عنوان سے ایک آپشن موجود ہے جس میں سے آپ اپنے مرضی کے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم

مزید دیکھیے:

آئزل یا آئیگل نام رکھنے کا حکم

لڑکیوں کے اسلامی نام کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

لڑکیوں کے اسلامی نام


ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144307100914
تاریخ اجراء :14-02-2022

فتوی پرنٹ