آبرو کے بال نوچنا

سوال کا متن:

عورت کا  ابرو کےبال نوچنے کے متعلق احادیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب کا متن:

واضح رہے کہ موجودہ فیشن کے مطابق  مختلف ڈیزائنوں  کے ساتھ   آبرووئیں  بنانا تو ہرگز جائز نہیں،البتہ جو زائد بال  بدنما لگ رہے ہوں،یا جس سے مردوں کے ساتھ مشابہت ہوتی ہو، ان کو   معتدل حالت پر لانے کے لیے نوچنے یا کاٹنے  کی اجازت ہے، بطور فیشن آبرو کے بال کاٹنے والی  عورت پر حدیث شریف میں  لعنت وارد ہوئی ہے؛ لہذا اس سے بچنا بہت ضروری ہے۔

صحیح مسلم میں ہے:

عن علقمة عن عبد الله قال لعن الله الواشمات والمستوشمات والنامصات والمتنمصات و المتفلجات للحسن المغيرات خلق الله.

(باب تحریم فعل الواصلۃ    والمستوصلہ/ج:6/ص:166/ط:دارالجیل )

فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144212201722
تاریخ اجراء :01-08-2021