روزہ کی حالت میں مشت زنی کرنا

سوال کا متن:

 روزہ کی حالت میں مشت زنی کرنے کا کیا کفارہ ہے؟

جواب کا متن:

 صورتِ مسئولہ میں روزہ کی حالت میں  مشت زنی کرنے سے اگر انزال ہوگیا ہے تو روزہ فاسد ہوگیا ، قضاضروری ہے کفار ہ نہیں، لیکن اگرانزال نہیں ہوا تو روزہ فاسد نہیں ہوا ، باقی مشت زنی کرنا ناجائز اور حرام ہے مشت زنی کرنے والے پر لعنت بھیجی گئی ہے قیامت کے دن ایسے لوگوں کے ہاتھ حاملہ ہوں گے۔

شعب الایمان للبیہقی میں ہے:

"عن أنس بن مالك قال: " يجيء الناكح يده يوم القيامة ويده حبلى."

(تحریم الفروج ومایجب من التعفف عنها جلد ۷ ص : ۳۳۰   ط : مکتبةالرشد الهند)

فتاوی شامی میں ہے:

"وكذا الاستمناء بالكف وإن كره تحريما لحديث «ناكح اليد ملعون»(قوله: وكذا الاستمناء بالكف) أي في كونه لا يفسد لكن هذا إذا لم ينزل أما إذا أنزل فعليه القضاء."

(کتاب الصوم ، باب مایفسد الصوم و مالایفسدہ جلد ۲ ص : ۳۹۹ ط : دار الفکر)

فقط و اللہ اعلم 

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144309100310
تاریخ اجراء :07-04-2022