1. دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن

’’سکندر نام رکھنا

سوال

میں اپنے بیٹے کا نام محمد سکندر اکرام رکھنا چاہتا ہوں ،تو یہ نام  رکھنا صحیح  ہے ؟

جواب

’’سکندر ‘‘مشہور بادشاہ تھا، اس سے کنایتہ ً  خوش  نصیب ہونا مراد ہوتاہے ،(فیروز اللغات ۔اردو ،ص:803 ۔ط:فیروز سنز )۔لہذا صرف ’’سکندر ‘‘ یا والد کا نام ساتھ ملاکر ’’سکندر اکرام ‘‘،  دونوں طرح  سے یہ نام رکھا جاسکتا ہے ۔

فقط واللہ اعلم 


ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144309101366
تاریخ اجراء :23-04-2022

فتوی پرنٹ