عورت کا تسمیع کے بعد تحمید پڑھنا

سوال کا متن:

خواتین کے لئے نماز میں رکوع سے اٹھنے کے بعد ربنا لک الحمد " کہنا ضروری ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

اگر آپ کا سوال یہ ہے کہ ”عورت رکوع سے اٹھ کرسمع اللہ لمن حمدہ کےبعدربنا لک  الحمد  پرھے گی یا نہیں؟“ تو اس کا جواب ہے کہ عورت ربنا لک الحمد پڑھے گی، کیوں کہ اکیلے نماز پڑھنے والے اور مقتدی دونوں  کے لئے ربنا لک الحمدپڑھنا مسنون ہے۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"فإن كان إماماً يقول: سمع الله لمن حمده بالإجماع، وإن كان مقتدياً يأتي بالتحميد ولايأتي بالتسميع بلا خلاف، وإن كان منفرداً الأصح أنه يأتي بهما، كذا في المحيط. وعليه الاعتماد، كذا في التتارخانية وهو الأصح".

(الفتاوى الهندية، الباب الرابع في صفة الصلاة، الفصل الثالث في سنن الصلاة، 74/1، رشيدية)

فقط واللہ اعلم

اگر سوال کا مقصد کچھ اور ہے تو پھر وضاحت کے ساتھ دوبارہ لکھ کر بھیجیں۔

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144402101140
تاریخ اجراء :14-09-2022