1. دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن

نماز میں پاؤں کے درمیان فاصلہ کی مقدار

سوال

نماز میں قیام کی حالت میں دونوں پاؤں کے درمیان کتنا فاصلہ ہونا چاہیے؟

جواب

واضح رہے کہ نماز میں قیام کی حالت میں دونوں پیروں کے درمیان معتدل فاصلہ ہونا چاہیے، نہ بہت کم ہو اور نہ ہی بہت زیادہ ؛    اس کی  کوئی خاص مقدار متعین نہیں ہے، ہر شخص اپنی جسامت کے اعتبار سے معتدل فاصلہ رکھ کر کھڑا ہو، عموماً اس کی مناسب  مقدار  ہاتھوں کی چار  انگلیوں کے برابر ہے۔

رد المحتار میں ہے: 

"‌وينبغي ‌أن ‌يكون ‌بينهما ‌مقدار ‌أربع ‌أصابع ‌اليد لأنه أقرب إلى الخشوع."

(كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، ج: 1، ص: 444، ط: دار الفكر بيروت)

فقط والله أعلم


ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144402101449
تاریخ اجراء :18-09-2022

فتوی پرنٹ