سوال
یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنا کیسا ہے ؟
جواب
واضح رہےکہ یوٹیوب یا دیگر ایپس پر جان دار کی تصویر یں یا ویڈیو زدیکھنا ناجائز ہے، اور نا محرم کی تصویر یا ویڈیو دیکھنے میں بد نظری کا گناہ بھی ہے،البتہ کسی ضرورت کی بنیاد پر غیر جان دار کی تصویریں یا ویڈیوز دیکھنا جائز ہے،بشرطیکہ اس میں وقت کا ضیاع نہ ہو،حقوق اللہ اورحقوق العباد کی ادائیگی میں کوتاہی نہ ہو۔
فقط واللہ اعلم