سحری کے وقت کی مشہور دعا

سوال کا متن:

سحری  کے وقت کی مشہور دعا :"لَا إِلَهَ ٳِلاَّ اللهُ، اَلْحَيُّ الْقَيُّوْمُ، اَلقَائِمُ عَلَى كُلِّ نَفْسٍ ِبمَا كَسَبَتْ"کہاں سے ثابت ہے ؟

جواب کا متن:

احادیث اور اًَدعیہ واَذکار کی کتابوں میں  تلاش کے باوجود ہمیں مذکورہ  الفاظ سے سحری کے وقت پڑھی جانے والی کسی مسنون دعاء کا تذکر ہ نہیں ملا، اِس لیے اِسے  سحری کے وقت مسنون سمجھ کر تو نہ پڑھاجائے، تاہم  بذات خود  اِس دعا  کے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ 

فقط والله أعلم

 

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144409100001
تاریخ اجراء :23-03-2023