سوال کا متن:
میری بغل میں اکثرغسل کرنے کے باوجود بھی بدبو رہتی ہے، کسی دوست نے (Fa roll on under arm) کے استعمال کا کہا، تو کیا اس کے استعمال کے بعد نماز درست ہوگی؟
جواب کا متن:
صورتِ مسئولہ میں اگر (Fa roll on under arm) سے متعلق تحقیق سے ثابت ہو جائے کہ یہ حرام چیزوں سے بنائی گئی ہے اورنا پاک ہے تو اس کا استعمال ناجائز ہو گا اور اس کے استعمال کے بعد نماز بھی درست نہیں ہوگی، اور اگر ایسی کوئی تحقیق نہیں ہے تو اس کا استعمال شرعاً ممنوع نہیں ہو گا،جس کے استعمال کے بعد نماز بھی درست ہوگی۔
الأشباه والنظائر ميں ہے:
"الأصل في الأشياء الإباحة حتى يدل الدليل على التحريم."
(القاعدة الثامنة،ص:60،ط:دارالكتب العلمية)
فقط والله اعلم