سسر محرم ہی رہتاہے

سوال کا متن:

کیا سسر شوہر کے انتقال کے  بعد بھی محرم ہوتاہے؟

جواب کا متن:

واضح رہے كہ  نکاح کے بعد میاں بیوی میں سے ہر ایک  کے والدین دوسرے کے  ہمیشہ کے لیے  محرم بن جاتے ہیں، یعنی مرد کے لیے  اس کی ساس اورعورت کے لیے اس کا  سسر ہمیشہ کے لیے  محرم بن جاتے ہيں، اگر چہ  بعد میں میاں بیوی کا رشتہ ازدواجیت کسی وجہ سے ختم  ہی  کیوں نہ ہوجائے،ان کا آپس میں پردہ بھی نہیں ،ہاں اگر فتنے کاخوف ہوتو پھر احتیاط ضروری ہے۔

النتف للفتاوی میں ہے:

"الحرمة المؤبدة بالسبب، وأما السبب فهو على عشرة أوجه وهي  الرضاع والصهرية …" وأما الصهر فهم أربعة أصناف: أحدهم: أبو الزوج والجدود من قبل أبويه وإن علوا، يحرمون على المرأة وتحرم هي عليهم، دخل بها أو لم يدخل بها؛ لقوله تعالى: {وحلائل أبنائكم الذين من أصلابكم}. والثاني: أم المرأة وجداتها من قبل أبويها وإن علون، يحرمن على الرجل ويحرم هو عليهن دخل بها أو لم يدخل؛ لقوله تعالى:{وأمهات نسائكم}".

(النتف في الفتاوى للسغدي ، 253،254/1، دار الفرقان)

فقط واللہ أعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144408101235
تاریخ اجراء :10-03-2023