سوال کا متن:
عویمرہ نام رکھنا کیسا ہے۔ بھاری نام تو نہیں ہے کیا؟ میری بیٹی 25 مارچ2023 کو پیدا ہوئی ہے۔اس حساب سے یہ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب کا متن:
(عُوَیْمِرَۃ) یہ ایک صحابیہ رضی اللہ عنہا کا نام ہے ، لہذا یہ نام رکھنا بلکل درست ہے۔
الاصابہ میں ہے:
"عویمرہ بنت عویم بن ساعدہ انصاریہ '،ابن حبیب نے بیعت کرنے والی صحابیات میں ان کا ذکر کیا ہے۔"
(الاصابہ فی تمییز الصحابہ ،ج: ۸،ص :۳۰۳،ط:مکتبہ رحمانیہ )
باقی نام رکھنے میں تاریخِ پیدائش، وقت یا حروف کے مؤثر ہونے کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
فقط واللہ اعلم