موبائل پر تلاوت کرنا

سوال کا متن:

کیا موبائل پر بغیر وضو کے تلاوت کرنا جائز ہے؟

جواب کا متن:

موبائل میں قرآنِ مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے، البتہ موبائل کی اسکرین پر اگر قرآنِ کریم  کھلا ہوا ہو تو اسکرین کو  وضو کے بغیر نہ چھوا جائے، اس کے علاوہ  موبائل کے دیگر حصوں کو  مختلف  اطراف  سے وضو کے بغیر چھونے میں مضائقہ نہیں۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200325
تاریخ اجراء :20-04-2019