مریض کو کیا دعا دی جائے؟

سوال کا متن:

اگر کسی بیمار کو دعا دیں تو کون سا لفظ استعمال کریں''شفاء''ش کے زبر کے ساتھ یا زیر کے ساتھ ؟

جواب کا متن:

’’شفا‘‘حرف شین کے زبر کے ساتھ کنارے کے معنی میں ہے ، اور شین کے زیر کے ساتھ بیماری سے شفایابی کے معنی میں مستعمل ہے ، کسی مریض کو دعا دیتے وقت ’’شفاء‘‘ش کے زیر کے ساتھ پڑھاجائے گا۔ اس موقع کے لیے احادیث میں کئی دعائیں وارد ہوئی ہیں، ایک دعامندرجہ ذٰیل ہے:

’’ أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ، وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي لاَ شِفَاءَ إِلاَّ شِفَاؤُكَ شِفَاءً لاَ يُغَادِرُ سَقَمًا‘‘(صحیح البخاری)فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200941
تاریخ اجراء :12-05-2019