توبہ پر استقامت پانے کا طریقہ

سوال کا متن:

میں جب بھی توبہ کرتا ہوں تو توبہ ٹوٹ جاتی ہے، استقامت بالکل نہیں ہے مجھ میں، اس کے لیے میں کیا کروں؟

جواب کا متن:

اللہ تعالی کو توبہ کرنے والے لوگ انتہائی محبوب ہیں، حدیث شریف میں آتا ہے کہ ہر بنی آدم خطا کار ہے اور بہترین خطا کار وہ ہیں جو توبہ کرنے والے ہیں۔  

پھر اگر بار بار توبہ کرنے کے باوجود توبہ ٹوٹ جاتی ہو تو اس سے پریشان نہیں ہونا چاہیے،  بلکہ اُس کے بعد پھر توبہ کر لینی چاہیے، توبہ کی استقامت کے لیے دو کام کیجیے، آہستہ آہستہ استقامت  نصیب ہو جائے گی۔

ایک کام تو یہ کریں کہ عزمِ مصمم کر لیں کہ اب میں اپنی توبہ ٹوٹنے نہیں دوں گا، اور دوسرا کام یہ کریں کہ کثرت سے اللہ تعالی سے دعا کریں کہ اے اللہ! آپ ہی مجھے اپنی توبہ پر استقامت نصیب فرما دیجیے، ان شاء اللہ جلد استقامت نصیب ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144001200898
تاریخ اجراء :08-11-2018