افطار کے وقت کی دعا

سوال کا متن:

افطا ر کے وقت کون سی دعا پڑھنی چاہیے ?

جواب کا متن:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے افطار کے وقت یہ دعا پڑھناثابت ہے۔

'' اَللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ''۔[مشکاۃ۔ص:175،کتاب الصوم۔ط:قدیمی کراچی]

ترجمہ:اے اللہ!میں نے تیرے ہی واسطے روزہ رکھا اورتیرے ہی رزق سے افطارکیا۔

اور افطار کے بعد درج ذیل دعا پڑھنا ثابت ہے:

'' ذَهَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوْقُ وَثَبَتَ الْأَجْرُ إِنْ شَآءَ اللّٰهُ''۔

ترجمہ: پیاس ختم ہوئی، رگیں ترہوگئیں اور ان شاء اللہ اجر ثابت ہوگیا۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909200104
تاریخ اجراء :22-05-2018