بغیر وضو قرآن کریم پڑھنا

سوال کا متن:

  کیا کوئی مسلمان بغیر وضو کے قرآن مجید پڑھ سکتا ہے؟ برائے مہربانی جواب دلیل کے ساتھ عنایت فرمائیں!

جواب کا متن:

قرآنِ کریم کو بلاوضو ہاتھ لگانا منع ہے، بے وضو ہونے کی حالت میں بغیر ہاتھ لگائے تلاوت کرنامنع نہیں، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے بلاوضو قرآن کریم کی زبانی تلاوت کرنا ثابت ہے۔

''البحر الرائق''  میں ہے:

'' ومنع المحدث المس أي عن القرآن ومنعهما أي المس وقراءة القرآن الجنابة والنفاس''۔ (203/1)فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909200588
تاریخ اجراء :06-06-2018