قرض سے نجات کے لیے وظیفہ

سوال کا متن:

قرض سے نجات کے لیے وظیفہ بتا دیں!

جواب کا متن:

1- پنج وقتہ نمازوں کا اہتمام کریں، اور ہر فرض نماز کے بعد درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"اَللّٰهُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنَا بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ". 

2-  کثرت سے استغفار کریں۔ 
3- سورۃ الشوریٰ (۲۵ واں پارہ) کے دُوسرے رُکوع کی آخری آیت: {اللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيزُ} اَسی مرتبہ فجر کے بعد پڑھا کریں۔

ان شاء اللہ جلد خلاصی نصیب ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200261
تاریخ اجراء :17-04-2019