لاعلاج امراض کے لیے وظیفہ

سوال کا متن:

میرے والد صاحب کو بلڈ کینسر ہو گیا ہے جسے ڈاکٹر نے لاعلاج قرار دیا ہے، اب صاحبِ فراش ہیں اور spleen enlarge ہوتا جارہا ہے اور ساتھ ساتھ درد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ آپ سے گزارش ہے کہ کوئی مجرب وظیفہ بتائیں !

جواب کا متن:

مندرجہ ذیل دعا کا کثرت کے ساتھ اہتمام کریں:

"اَللّهمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنَ البَرصِ وَ الْجُنُونِ وَ الْجُذَامِ وَ مِنْ سَيْئِ الأسْقَامِ". 

نیز آیاتِ شفاء پڑھ کر پانی پر دم کرکے وہ پانی والد صاحب کو پلادیاکریں،آیاتِ شفاء مندرجہ ذیل ہیں:

"وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِينَ. يٰاَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَتْكُمْ مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَشِفَآءٌ لِّمَا فِي الصُّدُوْرِ. وَهُدًى وَّرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ. يَخْرُجُ مِنْ بُطُوْنِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُه‘ فِيْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ. وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ وَلَا يَزِيْدُ الظّٰلِمِيْنَ اِلَّا خَسَارًا. وَاِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِ. قُلْ هُوَ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّشِفَآءٌ". (اعمال قرآنی )فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200561
تاریخ اجراء :29-04-2019