تجارت میں برکت کی دعا

سوال کا متن:

کیا ایسی کوئی دعاہے جس کو پڑھنے سے فروخت کو رکھا سامان جلدی فروخت ہوجائے؟

جواب کا متن:

سامان جلدی فروخت ہونے کے لیے تو کوئی خاص دعا احادیث میں منقول نہیں ہے، البتہ روزی میں برکت کے لیے درج ذیل دعائیں پڑھنے کے ساتھ استغفار کی کثرت اور حسبِ استطاعت صدقے کا معمول رکھنا چاہیے:

1: " اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ".

ترجمہ: اے اللہ !میرے گناہ بخش دیجیے، اور میرے گھر میں وسعت اور میرے رزق میں برکت عطا فرما۔

 

2: ’’اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّ رِزْقًا وَّاسِعًا وَّ شِفَاءً مِّنْ کُلِّ دَاءٍ ‘‘

ترجمہ: اے اللہ میں آپ سے نفع بخش علم ،  کشادہ رزق اور ہر بیماری سے شفا کا سوال کرتاہوں۔

3: حضرت مولانا شاہ عبد الغنی پھولپوری رحمہ اللہ نے فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ جو شخص صبح کو ستر مرتبہ پابندی سے یہ آیت پڑھا کرے وہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا اور فرمایا کہ بہت مجرب عمل ہے ،آیت یہ ہے:

 اللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاء وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ( الشوری: ۱۹) (معارف القرآن:جلد ۷ صفحہ ۶۸۷) فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144007200183
تاریخ اجراء :19-03-2019