سوال
میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ میرے جسم میں خاص کر کندھوں میں بہت درد ہوتا ھے مجھے ایسا لگتا ھے کہ کوئی مجھے آسیب جنّات یا سائے کا اثر ھے اس سے میری گھریلو زندگی میں بہت فرق پڑ رہا ھے مہربانی کر کے اسکا علاج بتائیں
جواب
صورت مسئولہ میں اپنے آپ کووہم اور خدشات سے بچائیں اور کسی اچھے ماہر ڈاکٹر سے علاج بھی کروائیں، نیز صبح و شام تین تین مرتبہ سورہ اخلاص اور معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس)پڑھنے کا اہتمام کریں۔فقط واللہ اعلم