1. دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
  2. ممنوعات و مباحات
  3. ادعیہ / اذکار
  4. اوراد ووظائف

ملازمت کے حصول کا وظیفہ

سوال

میں گاؤں سے کراچی آیا ہوں، تقریباً چار مہینے ہوگئے، یہاں صحیح کام بھی نہیں ملتے اور میں پڑھالکھا بھی ہوں اور سخت پریشانی میں بھی ہوں اور بال بچہ دار بھی ہوں ,مجھے ایسا وظیفہ بتادیں کے اللّہ تعالی مجھے اپنے گاؤں علاقے میں کوئی نوکری یا کاروبار عطا کریں ابھی میں کراچی میں ہوں۔

جواب

اللہ تعالیٰ کی ذات سے مایوس نہ ہوں، پنج وقتہ نمازوں کو ان کے اوقات میں باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کریں،  استغفار کی کثرت کریں، نیز صبح کوفجر کی نماز کے بعد ستر مرتبہ پابندی سے یہ آیت پڑھا کریں، ان شاءاللہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہیں  گے۔آیت یہ ہے:

 اَللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاء وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ ( الشوری: ۱۹) (معارف القرآن:جلد ۷ صفحہ ۶۸۷)فقط واللہ اعلم


ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004201448
تاریخ اجراء :26-02-2019

فتوی پرنٹ