جہالت سے پناہ مانگنے کی دعا

سوال کا متن:

جہالت سے پناہ  مانگنے کی دعا بتادیں!

جواب کا متن:

قرآنِ کریم میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے متعلق دعا موجود ہے جس میں جہالت سے پناہ مانگی گئی ہے:

" اَعُوْذُ بِاللّٰهِ اَنْ اَکُوْنَ مِنَ الْجَاهِلِیْنَ" ( البقرة: ۶۷)
میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں جاہلوں میں ہوجاؤں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144007200177
تاریخ اجراء :19-03-2019