سوال
اس دعا کا لفظ بہ لفظ ترجمہ کردیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے!
جواب
مذکورہ دعا (" یَا عَلِيُّ یَا عَظِیمُ یَا عَلِیمُ یَا حَلِیمُ، اَللَّهُمَّ إنَّكَ مَلِيكٌ مُقْتَدِرٌ مَا تَشَاءُ مِنْ أَمْرٍ يَكُونُ، اللَّهُمَّ أَسْعِدْنِيْ في الدَّارَیْنِ اللَّهُمَّ اقْضِ عَنِّي الدَّیْنَ") کا ترجمہ درج ذیل ہے:
اے بلند و بالا! اے عظمت والے! اے با خبر ذات! اے بردبار ذات! اے اللہ! بے شک آپ مالک ہیں، قادر ہیں، جو بھی آپ چاہتے ہیں وہ ہو جاتا ہے، اے اللہ ! مجھے دنیا و آخرت میں سعادت مند (نیک بخت) بنا، اے اللہ! میرے قرض کی ادائیگی کا بندوبست فرمادے۔ فقط واللہ اعلم