بلڈ پریشر سے شفا کے لیے دعا

سوال کا متن:

میری والدہ اور میرے دوست کو بلڈپریشر کا مرض ہو گیا ہے  اور صحیح نہیں ہو رہا، کبھی کم کبھی زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے لیے کوئی دعا بتادیں!

جواب کا متن:

آپ اپنی والدہ اور دوست کو کہیں کہ وہ  سورہ رعد کی یہ آیت { الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللَّهِ أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ} [الرعد: 28] ہر نماز کے بعد سات (۷) مرتبہ پڑھ کر اپنے آپ پر دم  کریں اور اس کے علاوہ  پانی پر دم کرکے بھی  وہ پانی پئیں، ان شاء اللہ مفید رہے گا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144001200827
تاریخ اجراء :02-11-2018