شب جمعہ کو اجتماعی طور پر درود شریف پڑھنا

سوال کا متن:

 ہر شب جمعہ کو تمام گاؤں  والے اکٹھے ہو کر عشا کے نماز کے بعد کجھور کی گٹھلیوں پر درود شریف کا ختم کرتے ہیں ۔ کیا یہ سنت وغیرہ سے ثابت ہے؟

جواب کا متن:

حضور ﷺ پر درود اور سلام پیش کرنے کے بہت سے فضائل احادیث میں وارد ہیں، اور درود شریف کا پڑھنا نہایت سعادت مندی اور بابرکت عمل ہے، قرآن وحدیث میں دورد شریف کی فضیلت اور اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے، اوراحادیث میں اس کے پڑھنے کی جا بجا ترغیب دی گئی ہے، اور پھر بالخصوص جمعہ اور شب جمعہ کو درود شریف پڑھنے کے خصوصیت کے ساتھ احادیث میں فضائل وارد ہیں، اور خود آپ ﷺ نے اور صحابہ کرام نے امت کو جمعہ کی رات درود شریف پڑھنے کی تاکید کی ہے، اور جمعہ کے دن خاص اہتمام کے ساتھ درود آپ ﷺ پر پیش کیا جاتا ہے،  لہذا جمعہ کی رات کو محلہ والوں کا درود شریف پڑھنا جائز ہے، اور ثواب کا باعث ہے، البتہ اس اجتماعی ہیئت  پر گھٹلیوں پر درود پڑھنا  چوں کہ منقول نہیں ہے، اس لیے اجتماعی ہئیت پر درود شریف پڑھنے کو لازم اور ضروری سمجھنا درست نہیں ہے، ہاں اجتماعی ہیئت کو لازم اور ضروری سمجھے بغیر اور اس کو دین کا حصہ سمجھے بغیر لوگوں کی ترغیب اور عبادت کی فضا قائم کرنے کے لیے محلہ والے جمع ہوکر اپنے اپنے طور پر آہستہ آواز سے  اگر پڑھ لیں تو مضائقہ نہیں ہے، مگر التزام سے بچنے کے لیے کسی جمعرات کو ترک بھی کریں، تاکہ التزام مالایلزم نہ ہو۔ 

" ٦- [عن عبدالله بن عباس:] أكثِروا الصَّلاةَ على نبيِّكم في اللَّيلةِ الغرّاءِ واليومِ الأزهرِ، ليلةُ الجمعةِ ويومُ الجمعةِ".

(البيهقي (٤٥٨ هـ)، شعب الإيمان ٣/١١٤٦ • إسناده ضعيف بمرة • أخرجه البيهقي في «شعب الإيمان» (٣/ ١١١)، والديلمي في «مسند الفردوس» (١/ ٧٣).

" ٣٤- [عن أنس بن مالك:] أَكثِروا الصَّلاةَ عليَّ يومَ الجمعةِ وليلةَ الجمعةِ فمن صلّى عليَّ صلاةً صلّى اللَّهُ عليْهِ عشرًا".

(الذهبي (٧٤٨ هـ)، المهذب ٣/١١٨١ • إسناده صالح • أخرجه البيهقي في «الكبرى» (٣/ ٢٤٩)، والقطيعي في «جزء الألف دينار» (صـ ٢١٧)، والبيهقي في «فضائل الأوقات» (صـ ٤٩٩). •شرح رواية أخرى)

" ٣١- [عن صفوان بن سليم:] إذا كان يومُ الجمعةِ فأكثروا الصلاةَ عليَّ –وفي نسخةٍ- يومُ الجمعةِ وليلةُ الجمعةِ".

(ابن الأثير (٦٠٦ هـ)، شرح مسند الشافعي ٢/٢٣٥ • مرسل • أخرجه الأم في «الأم» (٢/٤٣٢)، والبيهقي في «معرفة السنن والآثار» (٦٦٧٦)

 "٣٣- أَكثِروا عليَّ منَ الصَّلاةِ يومِ الجمعةِ وليلةِ الجمعةِ فإنَّ صلاتَكم معروضةٌ عليَّ قالوا كيفَ تعرضُ صلاتنا عليْكَ وقد أرَّمتَ يعني بليت. قالَ إنَّ اللَّهَ حرَّمَ على الأرضِ أن تأْكلَ أجسادَ الأنبياءِ".

(ابن تيمية (٧٢٨ هـ)، حقوق آل البيت ٦٠ • ثابت •شرح رواية أخرى)

" ٤٥- [عن أنس بن مالك:] أَكْثِرُوا من الصلاةِ عَلَيَّ في يومِ الجُمُعَةِ وليلةِ الجُمُعَةِ، فمَن فعل ذلك كنتُ له شهيدًا وشافِعًا يومَ القيامةِ".

(الألباني (١٤٢٠ هـ)، ضعيف الجامع ١١١٧ • ضعيف • أخرجه ابن عدي في «الكامل» (٣/ ١٠٢)، والبيهقي في «الشعب» (٣/ ١١٠)، والنميري في «الإعلام بفضل الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم والسلام» (صـ١٦٠). مع اختلاف يسير عندهم) فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201375
تاریخ اجراء :22-05-2019