کاروبار شروع کرنے کے لیے شرعی راہ نمائی

سوال کا متن:

کاروبار شروع کرنا چاہتاہوں ، کوئی راستہ نظر نہیں آرہا ہے، بتائیں کیاکرناچاہیے؟

جواب کا متن:

جو کاروبارآپ  شروع کرنا چاہتے ہیں اس کاروبار کے ماہرین سے مشورہ کرنے کے بعد استخارہ کیجیے ، اگرکاروبار شروع کرنے کے لیے  دل مطمئن ہو جائے تو اللہ پر توکل کرتے ہوئے کاروبار شروع کردیجیے،فرائض خاص کر فرض نمازوں کی پابندی کریں، گناہوں سے بچتے رہیں، قرآن کریم کی تلاوت کا اہتمام کریں، صبح شام منزل پڑھیں، صبح و شام ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق پڑھیں، اور یہ دعا پڑھتے رہیے:اللَّهُمَّ اكْفِنِى بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِى بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909202272
تاریخ اجراء :05-09-2018