ٹی وی والے کمرے میں ذکر اذکا کرنا

سوال کا متن:

میری موجودگی میں والدین ٹی وی بند رکھتے ہیں، کیا اس بند ٹی وی کی موجودگی میں ذکر اذکار کرسکتا ہوں؟ بعض  اوقات میں ذکر اذکار چھوڑدیتا ہوں؛ اس لیے کہ والدہ موبائل میں جاندار کی تصاویر والی ویڈیو دیکھ رہی ہوتی ہیں، کیا میں صحیح کرتا ہوں؟

جواب کا متن:

ٹی وی اگر بند ہو تو اس کمرے میں ذکراذکار کرسکتے ہیں، والدہ کے کسی عمل کو بنیاد بنا کر اپنے آپ کو  خیر کےعمل سےروکنا درست نہیں، البتہ ذکر اتنی آواز میں کریں جس سےدوسروں کو پریشانی نہ ہو۔  والدین کو ادب اور حکمت سے نیز دیگر گھروالوں کو شریعت کا حکم سمجھائیے، اور اللہ تعالیٰ سے ان کے لیے دعا کرتے رہاکیجیے۔ مناسب ہے کہ آپ کسی شیخِ کامل سے تعلق قائم کرکے ان کے مشورے کے مطابق زندگی گزاریں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909201765
تاریخ اجراء :07-08-2018