وسوسوں سے حفاظت کا وظیفہ

سوال کا متن:

مجھے بہت زیادہ وسوسے آتے ہیں اور گالیاں دل سے نکلتی ہیں، برائے مہربانی ایک وظیفہ دیں!

جواب کا متن:

 جس کے د ل میں  شیطانی وسوسے بہت پیدا ہوتے ہوں وہ درج ذیل آیت کو بکثرت پڑھا کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ وسوسوں سے محفوظ رہے گا:

﴿رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ ، وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ﴾( سورہ مومنون ، آیت 97، 98)

نیز  اللہ کا ذکر  خصوصاً کلمہ طیبہ بکثرت پڑھنے کااہتمام کریں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909201382
تاریخ اجراء :14-07-2018