یرقان کے علاج کا وظیفہ

سوال کا متن:

یرقان میں پڑ ھنے کے لیےکوئی دعا بتادیں؟

جواب کا متن:

اصل تو یہی ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ سے صدقِ دل سے دعا کی جائے،  اور تیسویں (30) پارے میں سورۂ بینہ ہے، اسے مکمل پڑھ کر پانی پر دم کرکے پانی پینا  یرقان کے دور کرنے کے لیے مفید ہے۔(ازاعمال قرآنی) فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908200985
تاریخ اجراء :15-05-2018