رزق میں برکت کے لیے مسنون اعمال

سوال کا متن:

 کاروبارمیں  خیر وبرکت کےلیےسنت کے مطابق مختصر عمل بتائیے، میں قرآن پاک  پڑھا ہوا نہیں ہوں۔

جواب کا متن:

رزق میں برکت کا قرآنی وظیفہ یہ ہے کہ: نماز باجماعت کا اہتمام کریں، نماز کے اہتمام پر رزق میں وسعت وبرکت کا وعدہ اللہ تعالی کی طرف سے ہے، حدیث میں باوضو رہنے کا تذکرہ بھی ملتا ہے، نیز ماں باپ حیات ہوں تو ان کی اطاعت اور خدمت میں کسر  نہ چھوڑیں، اور  اپنی وسعت کے مطابق موقع بموقع  صدقہ وخیرا ت کا اہتمام بھی کرتے رہیں ، نیز کثرت سے استغفار کریں یہ  بھی رزق میں برکت اور نعمتوں کی فراوانی کا ذریعہ ہے۔فقط واللہ اعلم 

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143811200041
تاریخ اجراء :07-08-2017