سوال
اکثر دکانوں میں ایک تعویز آویزاں ہوتا ہے، اسں پر ایک بڑا لفظ ’’یا بدوح ‘‘ لکھا ہوا ہوتاہے، اس کے بارے میں آگاہ کریں!
جواب
’’بدوح‘‘ (بفتح الباء وتخفیف الدال) عبرانی زبان میں اللہ تعالیٰ کا نام ہے، ”یا بدوح“ کا معنی ہوا ’’یا اللہ‘‘؛ لہٰذا ”یا بدوح“ پر مشتمل تعویذ کا استعمال شرعاً جائز ہے۔ (فتاوی حقانیہ، بحوالہ فتاویٰ دار العلوم دیوبند، از مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ بحوالہ حضرت مولانا محمد انور شاہ کشمیری نور اللہ مرقدہ) فقط واللہ اعلم