اسقاطِ حمل کب جائز ہے؟

سوال کا متن:

اسقاطِ حمل کن حالات میں جائز ہے اور حمل کے کس وقت تک جائز ہے ؟ کیا کثرتِ اولاد کی وجہ سے اسقاط حمل جائز ہے؟

جواب کا متن:

اگر حمل چار ماہ کا ہو جائے تو اسے ضائع کرنا کسی صورت جائز نہیں، اگر حمل چار ماہ سے کم کا ہو اور دین دار اورماہر ڈاکٹر یہ کہہ دے کہ بچہ کی پیدائش کی وجہ سے ماں کی جان کو یقینی یا غالب گمان کے مطابق خطرہ ہے یا ماں کی صحت حمل کاتحمل نہیں کرسکتی تو اسقاط حمل کی گنجائش ہے۔کثرتِ اولاد کے پیچھے اگر معاشی خوف ہو تو اسقاط ناجائز ہے، اگر چہ حمل چار ماہ سے کم مدت کا ہو۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143907200035
تاریخ اجراء :26-03-2018