سوال کا متن:
میری ایک کزن ہے، 15 دن پہلے اس کے شوہر نے تین طلاق دیدی، ایک ماہ کا حمل ہے، کیا اس حمل کو ضائع کرسکتی ہے؟ شرعی راہ نمائی فرمائیں!
جواب کا متن:
کراہت ہوگی، البتہ اگر مطلقہ کی عمر چھوٹی ہو اوراولاد کی وجہ سے دوسری جگہ مناسب رشتہ نہ مل سکتا ہو تو پھر گنجائش ہوگی۔
کذا فی الشامیۃ : ونقل عن الذخیرۃ لو ارادت الالقاء قبل مضی زمن ینفخ فیہ الروح ھل یباح لھا ذالک ام لا؟ اختلفوا فیہ ، وکان الفقیہ علی بن موسی یقول انہ یکرہ ، فان الماء بعد ما وقع فی الرحم مالہ الحیاۃ فیکون لہ حکم الحیاۃ کما فی بیضۃ صید الحرم، ونحوہ فی الظہیریۃ قال ابن وھبان : فاباحۃ الاسقاط محمولۃ علی حالۃ العذر الخ ( ج: ۳، ص: ۱۷۶، ط: سعید ) فقط واللہ اعلم