مسلمان ہونے سے قبل جسم پر بنوائے ٹیٹوز کا حکم

سوال کا متن:

نیو مسلم کے جسم پر پہلے سے بنے ٹیٹو کا حکم کیا ہے؟

جواب کا متن:

ٹیٹوز ختم کرانے کا طریقہ کار ایجاد ہوچکا ہے جس میں بذریعہ لیزر ٹیٹو ختم کیے جاتے ہیں؛ اس لیے  صورتِ مسئولہ میں اسلام لانے کے بعد ٹیٹوز جسم سے مٹوا دینے  چاہییں۔  البتہ اگر کسی جگہ یہ جدید سہولت میسر نہ ہو یا اس کے وسائل نہ ہوں اور شدید مشقت کے بغیر ٹیٹو ختم کرنا ممکن نہ ہو تو اللہ کے حضور صدقِ دل سے توبہ واستغفار کرتا رہے، اور جب سہولت میسر ہو انہیں زائل کروادے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200539
تاریخ اجراء :28-04-2019