الٹراساؤنڈ میں بچے کے ابنارمل کی خبر ملنے پر اسقاط کرانا

سوال کا متن:

 آج کل الٹراساؤنڈ کے ذریعہ پتا چل جاتاہے کہ بچہ نارمل نہیں ہے، ابنارمل ہے،  اس بچے کو ضائع کرسکتے ہیں؟ ایک بچی پیدا ہوئی ہے جس کادماغ بہت کم زور ہے اس کاکیاکیاجائے؟

جواب کا متن:

الٹراساؤنڈ کی خبر یقینی نہیں ہے، اگر یقینی تسلیم کر بھی لیں تو بھی اللہ تعالیٰ حمل کی بقیہ مدت میں اس کی بیماری کو دور کرنے پر قادر ہے،  اوربالفرض آخر وقت تک بھی بچہ صحیح سالم نہ ہو پھر بھی اس کے اسقاط کی اجازت نہیں؛  کیوں کہ بیمار انسان کو مارناجائز نہیں، ایسی صورت میں  اللہ پاک سے صحت یابی کی دعاکریں اورا س سے اچھی امید رکھیں، اور  اس وجہ سے بچے کا اسقاط نہ کرایا جائے، اگر حمل چار ماہ کا ہوگیا ہو تو پھر تو کسی صورت بھی اس کے اسقاط کی گنجائش نہیں ہے۔اگر بچی پیدا ہوچکی ہے تو اس کا مناسب علاج ومعالجہ کیا جائے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200472
تاریخ اجراء :06-01-2019