عذر کی وجہ بچہ دانی عارضی بند کرانا

سوال کا متن:

میری بیوی کو مرگی کا مرض لاحق ہے، میں نے اس مرض کی وجہ سے بیوی کی بچہ دانی کو عارضی طور پر آپریشن کروا کر بند کروادیا ہے، کیا یہ عمل شرعاً جائز ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

بچہ دانی (یا سلسلہ ولادت) مستقل بند کرانا حرام ہے، عذر کی وجہ سے عارضی طور پر بچہ دانی بند کرانے میں حرج نہیں، مگر شرط یہ ہےکہ آپریشن کے دوران کسی ممنوع کا ارتکاب نہ کیاجائے۔ آپ آپریشن کے علاوہ بھی کوئی مانع حمل تدبیر اختیارکرسکتے تھے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004201462
تاریخ اجراء :28-02-2019