بچوں کی تربیت نہ ہوسکنے کے خوف سے بچوں کے درمیان وقفہ کرنا

سوال کا متن:

کیا بچوں کی تربیت نہ کرسکنے کے خوف سے بچوں کے درمیان وقفہ کرنا جائز ہے؟ اگر ہاں تو کیا اس کے لیے کوئی بھی طریقہ اپنایا جاسکتا ہے؟

جواب کا متن:

بچوں کی تربیت کرنا والدین کی ذمہ داری ہے، اس نیت سے بچوں کے درمیان وقفہ کرنا کہ پہلا بچہ ذرا بڑا ہو جائےتاکہ دونوں کی صحت و تربیت مناسب ہو،  تو باہمی مشاورت سے ایسا کرنے  کی شرعاً اجازت ہے۔ لیکن اگر یہ وقفہ اس نیت سے ہو کہ دوسرا بچہ پیدا ہوگا تو اس کے خرچ اور کھانے کا انتظام کہاں سے ہوگا ،تو اس نیت سےوقفہ کرنا  جائز نہیں۔

باقی وقفہ کرنے کے لیے شرعی حدود میں رہ کر کوئی عارضی ذریعہ اختیار کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908200927
تاریخ اجراء :14-05-2018