اولاد میں کتنا وقفہ ہو؟

سوال کا متن:

بچوں میں وقفہ کتنا ہونا چاہیے شرعی لحاظ سے ؟  میری اہلیہ کا کہنا ہے کہ  یہ ایک سال کا ہوجائے اور میری  بھی صحت اچھی ہوجائے اور ہمت پیدا ہوجائے ۔ اس سلسلے میں راہ نمائی فرمائیں !

جواب کا متن:

شرعی طور پر دو بچوں کے درمیان وقفہ کے متعلق کوئی تحدید ثابت نہیں ہے، شریعت کی نظر میں اولاد کی کثرت پسندیدہ ہے، اور شرعی عذر کے بغیر موانعِ حمل تدابیر اختیار کرنا پسندیدہ نہیں ہے۔ البتہ اگر عورت کی صحت متحمل نہ تواولاد میں وقفہ کرنا جائز ہے، اور اس کے لیے معالج کی راہ نمائی سے شرعاً جائز اور مناسب تدبیر  اختیار کی جاسکتی ہے ۔لیکن حمل ٹھہر جانے کے بعد صرف مذکورہ عذر کی وجہ سے اسے ساقط نہ کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909200964
تاریخ اجراء :22-06-2018