چار ماہ کا حمل ضائع کرنے کا حکم

سوال کا متن:

ایک عورت جس نے اپنی منگیتر کی ساتھ زنا کیا،  اب وہ مرد اس عورت کے ساتھ نکاح کرنے سےانکار کر رہا  ہے، جب کہ وہ عورت اس مرد سے 4 ماہ سے حاملہ ہے ، اس عورت کےلیے کیا حکم ہے ، وہ اپنا حمل گرانا چاہتی ہے؟

جواب کا متن:

 دونوں پر حرام کے ارتکاب کی وجہ سے توبہ واستغٖفارلازم ہے، اورجب تک نکاح نہ ہو  کوئی تعلق رکھنا ناجائز ہے، شریعت میں نکاح سے پہلے خواہ منگنی ہوچکی ہو ملاقات اور رابطہ رکھنا ممنوع ہے، اور اسی طرح کے مفاسد کی وجہ سے شریعت نے برابری کا رشتہ ملنے کے بعد نکاح میں تاخیر کو سخت ناپسند کیا ہے۔ بہرحال اب چار ماہ کا حمل ضائع کرنا بھی حرام ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909201356
تاریخ اجراء :12-07-2018