سوال کا متن:
کتنے دن تک کا حمل ضائع کر سکتے ہیں؟
جواب کا متن:
حمل جب چار مہینے کا ہوجائے، تو اس میں جان پڑجاتی ہے، اس کے بعد حمل کا ساقط کرنا حرام ہے، جس کی وجہ سے انسانی جان کے قتل کا گناہ ہوتا ہے۔ اس سے پہلے اگر واقعۃً کسی مجبوری وعذر کے تحت حمل ساقط کیا جائے تو جائز ہے، لیکن بغیر عذر کے مکروہ ہے، اوراگر معاشی خوف سے کیا جائے تو ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم