جگر عطیہ کرنا کیسا ہے؟

سوال کا متن:

زندہ انسان کا اپنا جگر کسی دوسرے کو عطیہ کرنا کیسا ہے؟؟ کیونکہ میں نے سنا ہےکہ جدید تحقیق کے مطابق جگر دوسرا پیدا هوجاتا ہے۔

جواب کا متن:

ایک انسان کا دوسرے کواپنا جگر یا کوئی دوسراعضو عطیہ کرنا جائز نہیں ہے، جگر کے دوبارہ پیدا ہوجانے کی علت کے سبب اس کے عطیہ کرنے کا جواز پیدا نہیں ہوگا۔

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143707200009
تاریخ اجراء :19-04-2016