وائی فائی کا بغیر اجازت استعمال

سوال کا متن:

اگر کسی نے زید کو وائی فائی کی ایکسس(access )دے رکھی ہو تو کیا بکر زید سے وائی فائی  کی ایکسس لے  کر استعمال کر سکتا ہے یا اصل مالک سے اجازت لینا ہوگی؟

جواب کا متن:

اگر زید کو اصل مالک نے آگے دینے کا اختیار دے رکھا ہو تو اس صورت میں زید سے لے کر استعمال کرسکتے ہیں اور اگر صرف زید کو استعمال کے لیے دے رکھی ہے، آگے کسی اور کو دینے کی اجازت نہیں دی تو اس صورت میں زید سے لے کر استعمال کرنا درست نہیں ہوگا، بلکہ اصل مالک سے اجازت لینا ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008202005
تاریخ اجراء :08-06-2019