یوفون کا انٹرنیٹ بذریعہ ایپلیکیشن مفت میں استعمال کرنا

سوال کا متن:

ایک ایپلیکیشن ہے اس کے ذریعے یوفون کی سم سے انٹرنیٹ بالکل فری چلتا ہے۔  اس ایپ کے ذریعے یوفون کی سم سے انٹرنیٹ فری چلانا کیسا ہے؟  جائز ہے یا نا جائز؟ اگر ناجائز ہے، کمپنی والوں کو فون کرکے کہہ دیں کہ میں اس طرح فری نیٹ استعمال کرتا ہوں مجھے اجازت دیں، اگر وہ اجازت دیں تب کیا حکم ہوگا؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ ایپلیکیشن یوفون کے نظام میں غیر قانونی طور پر دخل اندازی کرکے انٹرنیٹ استعمال کیے  جانے کی اطلاع دینے والے سگنلز کو جام کر دیتی ہو، تو ایسی صورت میں مذکورہ ایپلیکیشن کا استعمال شرعاً درست نہ ہوگا۔ نیز ہیلپ لائن پر موجود افراد کمپنی کی طرف سے فری انٹرنیٹ استعمال کرنے کی اجازت دینے کے مجاز نہیں، لہذا ان کو خبر دینے کے باوجود مذکورہ ایپلیکیشن کے توسط سے مفت میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200156
تاریخ اجراء :16-06-2019