شادی سے قبل لڑکی سے میسج پر بات کرنا

سوال کا متن:

ایک خاتون سے واٹس ایپ یا میسج کے ذریعے سے ان کا مزاج یا اپنا مزاج سمجھانے کے لیے بات کی جاسکتی ہے شادی کے لیے؟

جواب کا متن:

نکاح سے قبل نا محرم خاتون سے میسج پر بات کرنا کئی دینی و دنیاوی مفاسد پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے۔ محرم خواتین کے واسطے سے رشتے کی موافقت اور قابلِ وضاحت چیزیں سمجھی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201680
تاریخ اجراء :29-05-2019