روزے میں ٹی وی دیکھنا

سوال کا متن:

روزے کی حالت میں ٹی وی دیکھنے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ چاہے معلوماتی پروگرام ہوں جیسے کوکنگ پروگرام ہوتے ہیں؟

جواب کا متن:

ٹی وی دیکھنا  چوں کہ کئی گناہوں کا مجموعہ ہے جس کی وجہ سے عام حالات میں بھی  شرعاً جائز نہیں، چاہے کسی بھی نوعیت کا پروگرام ہی کیوں نہ ہو، اور روزے کی حالت میں اس کے گناہ میں مزید شدت آجاتی ہے، لہذا اس گناہ سے اجتناب نہایت ضروری ہے۔ تاہم اس کی وجہ سے روزہ نہیں ٹوٹتا،  لیکن ثواب میں کمی  کا سبب  ہے، بعض روایات سے معلوم ہوتاہے کہ جس طرح بعض جگہوں (مثلاً حرم) اور بعض اوقات (مثلاً رمضان) میں نیکیوں کا ثواب بڑھ جاتاہے اسی طرح ان جگہوں اور اوقات میں گناہ کی شدت بھی بڑھ جاتی ہے؛ لہٰذا گناہوں سے روزے کی حفاظت از بس ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201103
تاریخ اجراء :16-05-2019