تصویر سے متعلق فتوی

سوال کا متن:

تصویر کے متعلق تفصیلی فتوی ارسال کریں!

جواب کا متن:

کسی شدید ضرورت کے بغیر کسی بھی جان دار کی  تصویر کھینچنا، بنانایا بنوانا ناجائز اور حرام ہے،  خواہ  اس تصویر کشی کے  لیے کوئی بھی  آلہ استعمال کیا جائے.

تفصیل کے لیے مفتی شعیب عالم صاحب کی کتاب  ”ڈیجیٹل تصویر (فنی وشرعی تجزیہ) “ کا مطالعہ کیجیے۔

نیز درج لنک پر جامعہ کے ترجمان رسالہ ماہنامہ بینات کے تصویر سے متعلق مضمون کا مطالعہ کیجیے:

ڈیجیٹل تصویر یا اباحیتِ عامہ

فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200683
تاریخ اجراء :03-05-2019