یوٹیوب پر ویڈیو اَپ لوڈ کرکے پیسے کمانا

سوال کا متن:

یوٹیوب پر ویڈیو اَپ لوڈ کر کےپیسے کمانا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ چینل کی ویڈیو میں اگر جان د ار  کی تصویر ہو ، یا میوزک ہو ، یا اس میں کسی قسم کا  غیر شرعی اشتہار ہو  یا  کسی بھی غیر شرعی چیز کا اشتہار ہو یا کوئی اور غیر شرعی معاملہ کرنا پڑتا ہو تو اس کے ذریعے پیسے کمانا جائز نہیں ہوگا۔ اور اگر مذکورہ باتوں میں سے کوئی نہ ہو تو گنجائش ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144007200317
تاریخ اجراء :25-03-2019