سال گرہ کی مبارک باد دینے کا حکم

سوال کا متن:

کسی کو برتھ ڈے وش کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

سال گرہ ماضی قریب سےشروع ہونے والی ایک مغربی رسم ہے جوچلتے چلتے مسلمانوں میں رواج پذیر ہوگئی، اوراب بعض مسلمان اس رسم کومنانے کا اہتمام اوراس کے لیے باقاعدہ محافل منعقد کرتے ہیں۔ اسلام میں اس رسم کی کوئی گنجائش نہیں ہے، بلکہ اسلام غیروں کی مشابہت سے منع کرتاہے؛ لہٰذا اس رسم کے منانے سے اجتناب کیا جائے۔ البتہ اس کو منائے بغیر اگر کسی کی پیدائش کے دن غیروں کی مشابہت سے بچتے ہوئے  اس کع دعا دے دی جائے کہ  اللہ تعالی اس کی لمبی عمر کرے تو اس کی گنجائش ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908201087
تاریخ اجراء :18-05-2018