کھانے کے شروع اور آخر میں نمک کھانا

سوال کا متن:

کیاکھاناکھانے کے شروع اورآخرمیں تھوڑاسانمک کھاناسنت ہے؟کسی روایت سے ثابت ہے یانہیں؟

جواب کا متن:

نمک سے کھانے کے آغازاوراختتام کوفقہائے کرام نے کھانے کے آداب میں شمارکیاہے،اوراس کی بنیادبیہقی شریف کی روایت ہے جوحضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ:’’جس شخص کے کھانے کی ابتداء نمک سےہووہ ستربیماریوں سے محفوظ رہتاہے‘‘[شعب الایمان 8/100،ط:ریاض]

نیزسنن ابن ماجہ میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تمہارے سالنوں کا سردار نمک ہے‘‘۔

البتہ کھانے کی ابتداء اورانتہاء نمک کے ساتھ کرنے کوسنت نہیں کہاجاسکتا،اوراس سلسلہ میں نقل کی جانے والی روایات محدثین کے اصولوں کے مطابق درست نہیں ہیں۔تفصیل کے ملاحظہ فرمائیں،احسن الفتاوی9/91،ط:سعید اورامدادالفتاویٰ4/113،ط:مکتبہ دارالعلوم کراچی۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143801200005
تاریخ اجراء :07-10-2016