گوشت کے پیکٹوں پر حلال کی عبارت کا حکم

سوال کا متن:

سوال یہ ہے کہ ہمارے ملک افغانستان میں کافی عرصےسےایران،عرب ممالک اوریورپی ممالک سے مرغیوں کےگوشت کےپیکٹوں میں آتےہیں، بعض لوگوں کا کہناہےکہ مرغیوں کوبرقی مشینی آلات سےذبح کیاجاتاہےاورساتھ ہی کمپنی کی جانب سےپیکٹ پرایک سٹیکرزبھی چسپاں ہوتاہے، جس پرلکھاہوا ہے،ذبح علی حسب الشریعۃ الاسلامیہ اوردوسری کمپنی کی تحریرہےکہ ذبح حلال۔ اس کے علاوہ گوشت کےپیکٹ پرتاریخ ابتداءوانتہابھی تحریرکی جاچکی ہےاورساتھ ساتھ صحت کی ضمانت سے متعلق بھی موادلکھے ہوئے ہیں۔اب سوال یہ ہےکہ کیاکپمنی کی اس تحریر(ذبح علی حسب الشریعۃ الاسلامیہ اورذبح حلال) مسلمانوں کے لیے کافی ہے یانہیں کہ وہ اس گوشت کو استعمال کریں؟

جواب کا متن:

کسی کمپنی کی جانب سےاپنی مصنوعات پرصرف "علی حسب الشریعۃ الاسلامیہ "یا"ذبح حلال" کی عبارت لکھ دینےسے اس کمپنی کی مصنوعات کی حلت کافیصلہ نہیں کیاجاسکتا کیونکہ بعض اطلاعات کے مطابق یہ عبارت غیرمسلم کمپنیاں بھی لکھ رہی ہیں اس لیےجب تک کسی مستند اورمعتمد ادارےنےان کےطریقہ کارکی جانچ پڑتال کرکےاس کی تصدیق نہ کی ہواس وقت تک احتیاط اسی میں ہےکہ اس گوشت کواستعمال نہ کیاجائے۔ فقط واللہ اعلم
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143101200591
تاریخ اجراء :01-01-2010